میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آٹے اور چینی کی خرید و فروخت میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

آٹے اور چینی کی خرید و فروخت میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف کے دور حکومت میں کروڑوں روپے مالیت کے آٹے اور چینی کی خرید و فروخت میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وجیہہ قمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت صنعت و پیداوار کے آڈٹ اعتراضات برائے مالی سال 19-2018 انیس کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے پی ٹی آئی کے دور میں آٹے اور چینی کی خرید و فروخت میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا۔آڈٹ حکام کے مطابق شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں سبسڈی والا آٹا بازار میں مہنگے داموں فروخت کیا گیا۔ کروڑوں روپے کا آٹا صرف کاغذوں میں خریدا اور بیچا گیا۔سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ معاملے کی انکوائری کی گئی اور بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں،شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں ریجنل منیجر کو معطل کردیا گیا۔کنوینئر کمیٹی کے مطابق دن کی روشنی میں ڈاکے پڑ رہے ہیں۔ ابھی تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔نزہت پٹھان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بدنامی کا دھبہ بن چکی ہے۔ محکمے کے افسران ارب پتی بن چکے ہیں۔ کمیٹی نے معاملے کی انکوائری رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں