میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان پر,جیکٹ کو زمین بوس کر دیا‘ مولانا فضل الرحمن کا دعویٰ

عمران خان پر,جیکٹ کو زمین بوس کر دیا‘ مولانا فضل الرحمن کا دعویٰ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا اعلان کیا ہے، 4 سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کر کے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کیا، بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کیا، جمعیت علمائے اسلام آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ساری قوم کو یہ کہنا چاہتا ہوں اور پی ڈی ایم والے بھی سن لیں کہ جو ظلم آج ہمارے پر ہو رہا ہے کہ کل آپ پر بھی ہو گا، جب انصاف کے تمام اداروں کو جب ایک پارٹی کو ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، آپ اس کے بنیادی حقوق چھین رہے ہیں، نئی پارٹی میں ہم نے اپنے بڑے اچھے اچھے 27 سال پرانے لوگ بھیج دیے، حکم کریں اور بھی بھیج دیں گے لیکن اس سے ملک ٹھیک نہیں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں