میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم بحران، ذمہ دارافسران کیخلاف فوجداری کارروائی کافیصلہ

پیٹرولیم بحران، ذمہ دارافسران کیخلاف فوجداری کارروائی کافیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیٹرول بحران پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے پٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنیکی ہدایت، نجی آئل کمپنیوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔ پٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دی گئی ہے۔ اوگرا کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کر لی گئی ہے اور پٹرولیم ڈویڑن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوزائری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم، نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اور غیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے بھی کارروائی ہوگی۔ بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہوگی۔ اٹک،پارکو ،ہیسکول سمیت دیگر کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گو،بیکو سمیت دیگر کمپنیوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی جنہوں نے تیل کی سپلائی روکی۔پیٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ کے تحت نجی آئل کمپنیوں کیخلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں