میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بڑا ماوا گٹکے کا کارخانہ مچھر کالونی میں چلنے کا انکشاف

بڑا ماوا گٹکے کا کارخانہ مچھر کالونی میں چلنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ سجاد کھوکھر)ڈسٹرکٹ کیماڑی میں سب بڑا ماوا گٹکے کا کارخانہ مچھر کالونی میں چلنے کا انکشاف ماوا گٹکے کا کارخانہ پولیس اہلکار اکبر بہاری جدون گراؤنڈ کے قریب چلا رہا ہے اکبر بہاری کا زہریلا ماوا گٹکا مچھر کالونی ، فشری ،کھارا در آور سلطان آباد سپلائی ہوتا ہے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی تھانہ ڈاکس کی حدود مچھر کالونی میں پولیس اہلکار اکبر بہاری نے ماوا گٹکا کا بڑا نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے موصوف نے زہریلا ماوا گٹکا کا ایک بڑا کارخانہ مچھر کالونی جدون گراؤنڈ کے قریب قائم کر رکھا ہے مذکورہ کارخانہ سے سپلائی مچھر کالونی ، فشری کے تمام کیبن سمیت کھارا در اور سلطان آباد میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار اکبر بہاری روزانہ کی بنیاد پر ابراہیم حیدری سے رفیق نامی شخص سے دو سوزوکی ماوا گٹکا منگوانے کا انکشاف بھی ہوا ہے رفیق نامی شخص سوزوکی یا پھر رکشوں میں خواتین کے ہمراہ ماوا گٹکا مچھر کالونی کے مقام پر پہنچاتا ہے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کارخانہ چلانے اور سپلائی کرنے کرنے کی پاداش میں متعلقہ پولیس کو یومیہ ستر ہزار روپے سے زائد کی رقوم دی جاتی ہے پولیس اہلکار نے اپنے نیٹ ورک میں طارق پٹھان کو منیجر کے طور پر رکھا ہوا ہے طارق پٹھان کے زیر کنٹرول درجنوں کاریگرز کے علاوہ متعدد سپلائر بھی نیٹ ورک کا حصہ ہیں دوسری جانب سلطان آباد میں منشیات کا ڈیلر عظمت عرف کاکی نے بھی منشیات کی فروخت کے لیئے نصف درجن سے زائد کارندے بھرتی کر رکھے ہیں جبکہ سلطان آباد میں ہی ارسلان منشیات فروش ،جان شیر ماوا گٹکا ٹال والی گلی میں ،محمد علی ماوا گٹکا پرمان دودھ والی گلی میں اور عمران ناؤ جواء سٹے کا دھندے کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں