میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمشنر ی نظام ناکام، گراں فروشی کا سلسلہ زور پکڑ گیا

کمشنر ی نظام ناکام، گراں فروشی کا سلسلہ زور پکڑ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ جوہر مجید شاہ) شہر بھر میں گرانفروشوں نے آگ لگا دی رمضان المبارک کی آمد سے قبل کمشنریٹ سسٹم کے تمام اقدامات و احکامات ردی کی ٹوکری میں ادھر کمشنر کراچی کی جانب نئی ‘ چالان و جرمانے کی بک جاری کردی گئی سابقہ چالان بک و پرچی پہ وصولیوں کا خاتمہ ‘ رشوت و بھتہ خوروں ‘ کے ارمانوں پہ پانی پھر گیا مگر دوسری طرف کمشنر کراچی گرانفروشوں کو لگام ڈالنے میں مکمل طور پر بے بس ‘ کمشنر کراچی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ چکن کی قیمت 6 سو 20 روپے فی کلو جبکہ ریٹیلر 6 سو روپے فروخت کررہیں ہیں اس گورکھ دھندے میں چکن ریٹیلر ، بون لیس و دیگر غیرقانونی ہتھکنڈوں کے زریعے شہریوں سے روزآنہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے اضافی بٹور رہیں ہیں جبکہ دیگر اشیائے ضروریہ میں بھی یہی فارمولہ اپنایا جارہا ہے شہری مہنگائی اور مارکیٹ مافیا کے ہاتھوں پیس دیے گئے شہر بھر میں لگتا ہے کہ حکومتی رٹ کا کہیں کوئی نشان نہیں کھلی لوٹ مار میں مصروف مافیا کا سکہ چل رہا ہے جبکہ اشیائے خورد و نوش و پھل فروشوں نے بھی ایک ماہ میں اگلے ایک سال کی کمائی کیلے ‘ کمر کس لی اور شہریوں کو نشانے پر لے لیا تیسرے درجے کا ‘ کیلا 2 سو سے ڈھائی سو روپے درجن جبکہ ‘ لیموں ‘ بلند ترین سطح پر 5 سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے سبزی فروشوں نے ریٹ 6 گنا بڑھا دئے سب نے سال بھر کی کمائی کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے حکومت لاپتہ ہے یا پھر اپنا حصہ طے کر کے بڑا حصہ وصول کر چکیں ‘ گوشت مافیا ‘ نے بھی اندھیر مچا دی ‘ مہنگائی مافیا و مارکیٹ مافیا ‘ نے ‘ سرکاری رٹ اور سرکار کی ریٹ لسٹ ‘ دونوں کو یکسر مسترد کردیا ادھر شہر بھر کے تمام ڈی سی و اے سی سمیت محکمہ ‘ بیورو سپلائی ‘ کی ٹیمیں متحرک ‘ کمشنر کی جاری کردہ ‘ ریٹ لسٹ / فہرست ‘ کے مطابق ‘ اشیائے خوردونوش سمیت فروٹ و دیگر ضروری اشیاء کی خرید و فروخت کی کڑی نگرانی ضرور جاری ہے انتظامیہ کے متحرک ہونے کے باوجود ‘ مہنگائی مافیا ‘ اپنا قبلہ درست کرنے پہ راضی نہیں ‘ کمشنریٹ سسٹم اور محکمہ بیورو سپلائی کی ٹیمیںوں کی شہر بھر میں کاروائیاں جاری ہیں ‘ جرمانے کئے جارہیں ہیں جرمانوں کی رقوم ‘ وزیر اعلیٰ سندھ ‘ کے سرکاری اکاؤنٹ میں جمع ہورہی ہے ‘ سرکاری خزانہ تو بھر رہا ہے مگر ‘ شہریوں کی جیبیں خالی ہورہی ہیں ‘ اس عمل سے شہری تو کنگال مگر حکومت مالا مال ہورہی ہے ‘ چھاپہ مار ٹیمیں سرکاری خزانہ تو بھرنے میں ضرور کامیاب ہورہی ہیں مگر ‘ مہنگائی اور مارکیٹ مافیا ‘ کو لگام ڈالنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں آج رمضان المبارک کا پہلا روز ہے ہوشربائ￿ مہنگائی نے شہریوں کے ہوش اڑا دئے ہیں انھیں شدید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے شہری کس طرح گزارا کر رہیں ہیں اسکا اندازہ ہر باشعور کو ہے مگر ایوانوں میں بیٹھیں عوام سے یکسر غافل نظر آتے ہیں شہریوں نے عدلیہ سے مہنگائی مافیا کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کردی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں