سندھ میں سیکڑوں ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے 1302ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں نومبر 2019میں 1302ویکسنیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں، 2018میں بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کیا گیا لیکن این ٹی ایس میں 60سے کم یا زیادہ نمبر والوں کو یوسی سطح پر بھرتی کیا گیا۔عدالت نے 1302ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے کر نئے امیدواروں سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ویکسینیٹرز کو ٹریننگ انسٹیویٹ بھی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔