عارف بلڈر،غیر قانونی بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن ہاؤسنگ اسکیم کو این او سی جاری
شیئر کریں
عارف بلڈر سے بھاری رقم کی وصولی کے بعد ادارہ ترقیات نے بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن کی منسوخ شدہ این او سی بحال کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے دیڑھ ماہ قبل ایک لیٹر جاری کرتے ہوئے بلڈر عارف کی لطیف آباد نمبر 10 میں واقع بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن کی این او سی منسوخ کی تھی ، لیٹر کے مطابق مذکورہ اسکیم کی ڈپٹی کمشنر آفس سے اونرشپ تصدیق نہیں ہوئی تھی، جنوری 2021 میں این او سی کی معیاد ختم ہونے ، ایم ڈی سیڈا کی این او سی نہ ہونے اور ترقیاتی امور کی این او سی معیاد ختم ہونیسمیت اسکیم کا ڈیمارکیشن لے آؤٹ پلان جمع نہ ہونے پر این او سی منسوخ کی گئی تھی ،29 نومبر 2023 کو جاری کردہ لیٹر کے مطابق دیھ گدو تحصیل سٹی میں واقع سروی نمبر 207 ، 208 ،403 سے 424 پر مشتمل73 ایکڑ7 گہنٹے پر محیط بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن کی این او سی منسوخ کردی گئی ہے، مذکورہ اسکیم کو18 جنوری 2018 میں این او سی جاری کی گئی تھی ، ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے این او سی منسوخی کا لیٹر ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد ، مختیار کار لطیف آباد اور سب رجسٹرار لطیف آباد کو بھی جاری کرتے تمام ٹرانزیکیشن روکنے کی درخواست کی تھی، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات میں نافذ سسٹم کے سرغنہ نے50 لاکھ روپے کے لگ بھگ رقم لیکر این او سی بحال کردی ہے ، واضع رہے کہ حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں ، غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے بلڈر عارف میمن کے خلاف سینکڑوں تحقیقات زیر التوا ہیں ۔