میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلے کے نشان پر پھرتلوار لٹک گئی، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ پہنچ گیا

بلے کے نشان پر پھرتلوار لٹک گئی، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ پہنچ گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلے کے نشان پر پھرتلوار لٹک گئی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن غیرآئینی قرار۔ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا ۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرسربراہی تین رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔ادھر پی ٹی آئی کی پارٹی سرٹیفیکیٹ شائع نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج پشاور ہائیکورٹ میں ہوگی ۔درخواست میں چیف الیکشن کمشنر،سیکریٹری الیکشن کمیشن اورممبران فریق قرار دیے گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جانا الیکشن کمیشن کااختیار ہے ۔ اعتماد ہے عدلیہ انصاف کرے گی ۔ انھوں نے پشاورہائیکورٹ کے حکم کے تحت انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں