میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا انعام، گیارہ سیاسی رہنماؤں کو ن لیگ کے ٹکٹ مل گئے

پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا انعام، گیارہ سیاسی رہنماؤں کو ن لیگ کے ٹکٹ مل گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

تحریک انصاف سے سیاسی راستے جدا کرکے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے 11سیاسی رہنماؤں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ مل گئے ۔فیصل آباد سے راجہ ریاض، جہلم سے فرخ الطاف کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیا، ریاض مزاری راجن پور، سید مبین رحیم یار خان سے ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں، باسط بخاری مظفر گڑھ، سمیع گیلانی بہاولپور سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔عبدالغفار وٹو بہاولنگر، عامر گوپانگ مظفر گڑھ سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، احمد حسن دیہڑ اور قاسم نون ملتان سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ، وجیہہ قمر مخصوص نشستوں پر ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ راجہ ریاض کے مطابق صرف فیصل آباد سے نواب شیر وسیر کا ٹکٹ زیر التواء ہے ، باقی ہمارے تمام رہنماؤں کو ٹکٹ مل گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں