میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منظورکالونی، محمود آباد نالے پردرجنوں غیر قانونی رہائشی و تجارتی مکانات گرادیے

منظورکالونی، محمود آباد نالے پردرجنوں غیر قانونی رہائشی و تجارتی مکانات گرادیے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ:اسلم شاہ) پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے پہلے نالے منظورکالونی، محمود آباد پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیاہے، نالے کے اطراف دونوں زیرو مقام سے درجنون رہائشی و تجارتی مکانات گرادیے گئے۔ پیر سے شروع ہونے والے نالے پر تجاوزات کا یہ آپریشن ایک ہفتہ تک جاری رہنے کی توقع ہے،سندھ حکومت کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد ،اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ پولیس اوررینجر ز سمیت دیگر ادارے اس آپریشن میںحصے لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے منظورکانونی ،محمود آبادکے نالے کا سائز 200اسکوائر فٹ سے کم از کم 20فٹ کردیا گیا ہے جس سے غیر قانونی آبادی متاثرین کی تعداد کم ہوکر 200کے لگ بھگ رہ گئی ہے، صوبائی وزیر سعید غنی اور ان کا بھائی فرحان غنی سمیت پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں ،7کلومیٹر نالے میں 890تجاوزات نئی منصوبہ کے تحت 126رہ جائیں گی۔ اس بارے میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک ٹیم کے ذریعہ نالے کا پلان تیا ر کیا ہے،سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کو ایک سال کا کرایہ اداکرنا اور زمین کی فراہمی کے اعلان سے KMCکو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ تجاوزات کی تمام تر کارروائی KMCکے مختلف ڈیپارٹمنٹ کررہے ہیں اور آپریشن کے دوران متاثرہ خاندان نے کرایہ اور زمین کے بارے میں دریافت کیا تو KMCافسران نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے صاف انکار کیا ہے ایسی کوئی ہدایت یا منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ سندھ حکومت ہی واضح کرسکتی ہے ، اس سے قبل صوبائی حکومت نے نالوں پر قائم تجاوزات ہٹانے سے انکار کیا، پھر متاثرین کے آباد کاری کیلئے زمین دینے سے صاف انکار کردیا ہے اور مالی امداد بھی دینے سے معذرت کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ منظورکالونی،محمود آباد نالہ کی چوڑائی 200فٹ ماسٹر پلان کے تحت موجود ہے اور اس کی لمبائی لگ بھگ 6.34کلومیٹر ہے، جو سٹی اسکول پی ای ایچ سی سے شروع ہونے والے تقریباً 12.74کلومیٹر کے فاصلے پر شاہراہ ملت روڈ سے ملیر ندی میں گرتا ہے، بدقسمتی یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے نئے فیصلے سے نالے کے منصوبہ سے وفاقی حکومت نے ہاتھ اٹھالیا ہے۔ وفاق نے نالے کے منصوبہ کیلئے 5ارب روپے مختص کئے تھے اورمتاثرہ خاندان کو فی کس تین تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا ا ور اب تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، اس بارے میں نالے کے منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے سندھ حکومت نے پروجیکٹ امیلی منٹیشن یونٹ قائم کیا جس کے سربراہ وکمشنر کراچی، میونسپل کمشنر KMCاور ڈپٹی کمشنر شرقی شامل ہیں جس کا حکمنامہ SOB(SGA&CD)11-01/2020بتاریخ 25دسمبر2020کوجاری کیا گیا تھا، یہ حکمنامہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کے دستخط سے جاری ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں