لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی بچہ انتقال کرگیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی ہونے والا چھ سالہ بچہ حسنین کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گیا ۔ چھ سالہ حسنین کو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بچے کے والدین بچے کی میت کراچی سے لے کر لاڑکانہ روانہ ہو گئے ۔ این آئی سی ایچ میں حسنین کی مختلف سرجریاں کی گئیں۔ جبکہ محکمہ صحت نے 10رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا تھا جو بچے کا وقفہ، وقفہ سے معائنہ کرتا رہا۔ حسنین کو 27روز قبل کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حسنین پر ایک ماہ قبل لاڑکانہ میں کتوں کے غول نے حملہ کر دیا تھا اور اسے بری طرح زخمی کر دیا تھا ۔ بدھ کے روز بچے کا کراچی کے ہسپتال میں انتقال ہو گیا جس کے بعد بچے کے والدین اس کی میت کو لاڑکانہ لے کر روانہ ہو گئے ۔