میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اوپن بیلٹ آرڈنینس انتخابات سے پہلے دھاندلی ہے، شازیہ مری

اوپن بیلٹ آرڈنینس انتخابات سے پہلے دھاندلی ہے، شازیہ مری

ویب ڈیسک
پیر, ۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پی ٹی آئی کیلئے پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں، وہ عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتی ہے، شازیہ مری، اوپن بیلٹ آرڈنینس انتخابات سے پہلے دھاندلی ہے، مرکزی اطلاعات سیکریٹری پیپلزپارٹی، یہ حکومت 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو بھی نقصان پہنچانا چاہتی ہے، فوج کا ادارہ بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شازیہ مری کی حیدرآباد میں پریس کانفرنس، تفصیلات کے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ مری کل حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے حیدرآباد پہنچی، حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے ضلع صدر صغیر قریشی کی رہائشگاھ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو زداری نے پہلے ہی کہہ دیا کہ اوپن بیلٹ آرڈنینس انتخابات سے پہلے دھاندلی ہے، یہ حکومت 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو بھی نقصان پہنچانا چاہتی ہے، شازیہ مری نے کہا کہ لیکن وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے، 18 وین ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں ان کا خون، پسینہ اور قربانیاں شامل ہیں، حکومت کو چاہئے تھا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پارلیمنٹ کی جماعتوں کو بٹھاکر بات کرتی لیکن یہ حکومت صرف ٹوپی ڈرامہ کررہی ہے، شازیہ مری نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن میں کئی درجے نیچے گرچکا ہے، اسی طرح آزادی اظہار رائے میں بھی پاکستان کا درجہ نیچے آگیا ہے اس حکومت نے ایک ماہ میں تین مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، عوام بھوک و بدحالی کا شکار ہے، ان کے پاس پیسے نہیں، یہی وجہ ہے کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ جڑ رہے ہیں حیدرآباد میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ہوگا اس کیلئے اراکین اسمبلی دن رات کام کررہے ہیں، اس جلسے میں حیدرآباد سمیت گردونواح سے لوگ آئیں گے اس حکومت نے عوام کو ملازمتیں اور گھر دینے کے بجائے ان کے سروں سے چھتیں بھی چھین لی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں