میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلیوں کی نہتے فلسطینیوں پر فاسفورس بموں کی برسات

اسرائیلیوں کی نہتے فلسطینیوں پر فاسفورس بموں کی برسات

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نیفلسطین کی دشمنی میں انتہا کردی۔ عالمی قوانین کو روند ڈالا ۔ راکٹ حملوں کے بعد فاسفورس بموں کا بے دریغ استعمال شروع کردیا۔ غزہ میں پانی۔ بجلی اورخوراک کی بندش سے انسانی المیہ جنم لینے لگا۔ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد گیارہ سو سے زائد ہوگئی۔۔جان بچانے کیلیے دولاکھ سے زائد فلسطینی غزہ سے مصر نقل مکانی کرچکے ہیں۔ غزہ پرحملوں کے جواب میں حماس نے اسرائیلی شہر عسقلان پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔۔ مجاہدین کے حملوں میں بارہ سو چھپن اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ حماس کیسربراہ اسماعیل ہانیہ نے واضح کردیا کہ۔ جنگ ختم ہونے تک قیدیوں کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا غزہ پر نان اسٹاپ بمباری کا حماس نے بھی بھر پور جواب دیا۔ اسرائیلی شہر عسقلان پر میزائل داغ دیے۔ تل ابیب کے بین گورین ائیرپورٹ کو بھی میزائلوںسے نشانہ بنا ڈالا۔ اسرائیلی فوج نے حماس کی نسبت زیادہ جانی نقصان اٹھانے کااعتراف کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے غزہ میں ڈیڑھ سو اسرائیلی یرغمالیوں کی حماس کے پاس موجودگی کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نیوضاحت کی کہ جنگ ختم ہونے تک قیدیوںکا تبادلہ نہیں کیا جائے گا جبکہ قیدیوں کی قیمت بھی حماس ہی طے کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں