اسریٰ یونیورسٹی ، سابق وائس چانسلر کا بیٹا یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کرنے لگا
شیئر کریں
حیدرآباد (رپورٹ :علی نواز) اسری یونیورسٹی ،سابقہ وائس چانسلر کا بیٹا یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں مداخلت کرنے لگا، زید لغاری کو نذیر اشرف لغاری نے قواعد و ضوابط کے خلاف ایم ڈی کے عھدے پر بھرتی کیا، چانسلر، وائس چانسلر، رجسٹرار سمیت دیگر افسران کی کام میں رکاوٹیں کھڑے کرنی کوشش، مختلف طریقوں سے حراسان کرنے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق اسری یونیورسٹی میں سابقہ وائس چانسلر کا بیٹا انتظامی مداخلت کرنے لگا جس کے باعث یونیورسٹی کی افسران کو انتظامی امور چلانے میں مشکلات درپیش ہیں، سابقہ وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری نے اپنے بیٹے زید لغاری کو قواعد و ضوابط کے خلاف اسری یونیورسٹی میں ایم ڈی کی عھدے پر مقرر کیا تھا، ذرائع کے مطابق زید لغاری اسری یونیورسٹی کے چانسلر، قائم مقام وائس چانسلر، عدالت کی جانب سے مقررہ کردہ وقتی رجسٹرار سمیت دیگر افسران کے کامون میں مداخلت کرکے یونیورسٹی کو ایک بار پھر انتظامی بحران کی جانب دہکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق زید لغاری نے مولا داد نامی ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے یونیورسٹی اسٹاف کو حراسان کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔