میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈنگ کنٹرول، ڈی جی اسحق کھوڑو اینٹی کرپشن کے نرغے میں

بلڈنگ کنٹرول، ڈی جی اسحق کھوڑو اینٹی کرپشن کے نرغے میں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت )محکمہ اینٹی کرپشن میں ایس بی سی اے کے اربوں روپے کی کرپشن اور سسٹم کی گونج، اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسحاق کھوڑو اور اوردیگر افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردی، میسرز اے این آئی کو 5 سال کے دوران جاری کئے گئے فنڈز کی تفصیلات بھی طلب، اینٹی کرپشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو خط لکھ دیا۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق اینٹی کرپشن سندھ کے چیئرمین کی منظوری کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ٹو نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے کرپشن کی تحقیقات شروع کی ہے، اینٹی کرپشن سندھ نے خود پہلی بار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سسٹم کا انکشاف کیا ہے اور اربوں روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا ہے، اینٹی کرپشن کے نوٹس میں واضح طور تحریر ہے کہ ایس بی سی اے میں سسٹم اور اربوں روپے کی کرپشن پر ڈی جی اسحاق کھوڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان الائچی،ڈائریکٹر ڈیمولیشن نجم قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر اویس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق درانی اور بلڈنگ انسپکٹر ارشد ریاض کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں میسرز اے این آئی کے کردار، کمپنی کا پروفائل ، ڈائریکٹر اور پروپرائٹرکی معلومات طلب کی ہے، ایس بی سی اے کی جانب سے ڈیمولیشن اور دیگر کام کے لئے میسرز اے این آئی کے ساتھ کئے گئے معاہدے یا ورک آرڈر کی دستاویزات کے تصدیق شدہ کاپیاں طلب کی ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ 5 سال کے دوران میسرز اے این آئی کو جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، اینٹی کرپشن سندھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان الائچی،ڈائریکٹر ڈیمولیشن نجم قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر اویس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق درانی اور بلڈنگ انسپکٹر ارشد ریاض کے سروس پروفائل اور ان کی موجودپوسٹنگ کے متعلق معلومات دینے کی ہدایت کی ہے۔ اینٹی کرپشن سندھ نے تمام معلومات آج( 11 اکتوبر) تک ایس بی سی اے کے گریڈ 17 کے افسر کے ذریعے طلب کی ہے تاکہ مقرر مدت کے دوران سسٹم اور اربوں روپے کی کرپشن پر تحقیقات مکمل ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں