میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی سے اتحاد کر کے حکومت بنانے سے بہتر ہے ،اپوزیشن میں بیٹھ جائیں،فواد چودھری

پیپلز پارٹی سے اتحاد کر کے حکومت بنانے سے بہتر ہے ،اپوزیشن میں بیٹھ جائیں،فواد چودھری

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد کر کے حکومت بنانے سے بہتر ہے ،اپوزیشن میں بیٹھ جائیں،لانگ مارچ کے دوران حکومت کی جانب سے اختیار کیا گیا رویہ درست نہیں تھا، یہ لوگ صرف اپنے کیسز سے جان چھڑانے کیلئے حکومت میں آئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے اتحادی حکومت کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھ جائیں ، اگرپیپلزپارٹی سے اتحاد کرنا ہوتا تو بہت پہلے کرچکے ہوتے۔فواد چوہدری نے کہاکہ میں نے خان صاحب سے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا کہا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنے سے بہتر ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں، زرداری صاحب کرپشن کی علامت ہیں۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں ہرجگہ سے لوگ لاکھوں کی تعدادمیں نکلے تھے، جلسوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعدادموجودتھی، حکومت کی جانب سے جورویہ اختیار کیا گیا وہ درست نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ قومی جماعت کو دیوار سے لگاتے وقت ریاست کو سوچنا ہوگا اس حد تک دیوارسے نہ لگائیں کہ قومی جماعت احتجاج سے پہلے میلیٹنٹ ونگ بنانے کا سوچے ، بڑی پارٹی کو نیچے کرنے کی کوشش کریں گے تو ایسا ہی ہوگا۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ ان کے حکومت میں آنے کا مقصد خود کو این آراو دینا تھا، یہ صرف اپنے کیسز سے جان چھڑانے کیلئے حکومت میں آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں