میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منتخب حکومت کی مدد جار ی رکھیں گے ،آرمی چیف

منتخب حکومت کی مدد جار ی رکھیں گے ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۰

امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ،اپنے لہو سے ملک کی حفاظت یقینی بنائیں گے، آج پاکستان دفاعی حوالے سے ایک مضبوط پاکستان ہے ،ہم منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہے

شیئر کریں

راولپنڈی/کاکول (بیورورپورٹ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مثبت تنقید کو ’’ہائبرڈوار‘‘ سے نہ ملایا جائے ،ایسی تنقید جس کا بہت شور اور چرچا لگے شاید اعتماد ، محبت اور حب الوطنی کا نتیجہ ہو لہذا ایسی تنقید پر توجہ دینی چاہیے ، جہاں تعمیر اصلاح کی ضرورت ہو اس کا ضرور جائزہ لیں ، یہ تنقید در اصل اس بات کا ثبوت ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں حالات کا ادراک ہے اور ہم درست سمت جارہے ہیں ، آئین پاکستان اور قومی مفادات تمام معاملات میں ہمارے رہنما ہیں ،ہم آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جار ی رکھیں گے ،سپاہ گری مشکل راستہ ہے جس پر چلنا آسان نہیں، آج ہمارے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں اور مِل کر پاکستان کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں،وہ دْشمن جو ہماری تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے، مایوسی سے ہماری کامیابیوں کو دیکھ رہے ہیں،ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے اور امن قائم رکھنے کیلئے لہو سے اسکی حفاظت یقینی بنائیں گے،ذات پات، مذہب اور لسانیت سے برتر ہم سب پاکستان کے سپاہی ہیں،اتحاد ہماری قوت اور انشااللہ ہم سب متحد ہیں۔ ہفتہ کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے تاہم پاکستانیوں کے دِل بہت بڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم ہر مشکل اور ہر چیلنج میں آپ کو اپنے شانہ بشانہ ملے گی اور آپ پر فخر بھی کرے گی اور عزت بھی دے گی۔انہوںنے کہاکہ آپ پر فرض ہے کہ مکمل وَفاداری اور بے مثال لگن سے اْن کے اعتماد پر ہمیشہ پْورا اْتریں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم کا افواج پر اعتماد اور مضبوط رشتہ دراصل اْن بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے جو ہمارے غازیوں اور شہیدوں نے اپنے لہو سے رقم کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ پر لازم ہے کہ اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بناتے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ نظم و ضبط، فرائض کی بجاآوری اور غیر جانب داری آپ کا ہدف ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں