پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے، شاہد خاقان عباسی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غریب افرادکے لیے پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے، قومی صحت ویژن پروگرام ترتیب دیاگیاہے، پاکستان نیڈرگ ریگولیٹری نظام میں نگرانی کے عمل کو بہتربنایاہے پاکستان پولیوپرمکمل قابو پانے کے لیے پرعزم اور بھرپورانداز میں کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈی جی ڈبلیو ایچ او سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔