میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انعامات کی برسات، ارشد ندیم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

انعامات کی برسات، ارشد ندیم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آگئے۔اولمپئین ارشد ندیم پر اولمپکس میں طلائی کا تمغہ جیتنے پر انعامات کی بارش ہوئی تو ایف بی آر بھی حرکت میں آگئی،ایف بی آر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سونے کا تمغہ جیتنے کی خوشی میں حکومت اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے اعلان کی گئی رقوم پر ٹیکس عائد ہوگا۔پہلے جانچ پڑتال کی جائے گی کہ آیا ارشد ندیم ڈیٹا بیس میں بحیثیت فائلر رجسٹرڈ ہیں یا نہیں، اس کے بعد ٹیکس وصولی کا تخمیہ لگایا جائے گا۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جیولین تھرور فائلر ہیں تو ان پر انعامی رقوم کا 15 فیصد اور نان فائلر ہونے کی صورت میں ارشد ندیم پر مجموعی رقوم کا 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کئی نامور شخصیات نے انعام کا اعلان کررکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں