میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، غیر قانونی کچرا کنڈیاںگندگی کا ڈھیر

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، غیر قانونی کچرا کنڈیاںگندگی کا ڈھیر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ غیر قانونی کچرا کنڈیاں ختم کروانے میں ناکام ہو گیا۔ غیر قانونی کچرا کنڈیوں پر کچرے کے ڈھیر کے باعث ماحول آلودہ ہو گیا اور بیماریاں پھیلنے لگی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے کورنگی اور ضلع سینٹرل میں کچرا اٹھانے کا ٹھیکہ ایک غیر ملکی کمپنی کو جاری کیا۔ کمپنی کو دونوں اضلاع میں کچرا اٹھانے کے لئے اربوں روپے جاری کئے گئے لیکن کچرا اٹھانے کا نظام وضع نہ ہو سکا۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور کمپنی کے معاہدے کے سب کلاز 2.7.1 کے تحت ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی کورنگی اور سینٹرل میں غیر قانونی کچرا کنڈیاں ختم کرے گی۔ کورنگی اور سینٹرل میں غیر قانونی کچرا کنڈیاں ختم کرنے میں ناکامی کے باعث ماحول آلودہ ہو گیا۔ کچرے کے باعث تعافن پھیل گیا۔ زیر زمین پانی اور زمین پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ غیر قانونی کچرا کنڈیوں پر مویشی اپنی خوراک تلاش کرتے رہتے ہیں جس کے باعث مویشیوں اور شہریوں میں بیماریاں پھیلی ہیں اور صحت کو خطرات لاحق ہوئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورنگی اور سینٹرل اضلاع میں خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود غیر قانونی کچرا کنڈیوں کے خاتمے میں ناکامی سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی منصوبے پر عمل میں غیر سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔ آڈٹ حکام نے سفارش کی ہے کہ شہر سے غیر قانونی کچرہ کنڈیاں ختم کر کے صفائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں