میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الطاف حسین سمیت 100 افراد کیخلاف مقدمہ درج، متحدہ لندن کے 4 کارکن گرفتار

الطاف حسین سمیت 100 افراد کیخلاف مقدمہ درج، متحدہ لندن کے 4 کارکن گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کورنگی سیکٹر کی جانب سے ریلی نکالنے پر زمان ٹائون پولیس نے سرکار مدعیت میں الطاف حسین سمیت 100 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے متحدہ لندن کے 4 کارکنوں کو گرفتار کرلیا جبکہ مقدمہ میں نامزد 39 کارکنوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق متحدہ لندن کے کورنگی سیکٹر کی جانب سے اتوار کے روز کورنگی میں زمان ٹائون تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں 200 سے زائد متحدہ لندن کے کرکنان نے متحدہ لندن کے قائد الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی کی مذکورہ ریلی نکالنے پر سندھ حکومت حرکت میں آئی اور پولیس کو فوری طورپر متحدہ لندن کے ریلی نکالنے والے کارکنوں پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد ضلع کورنگی کے تھانہ زمان ٹائون نے سرکار مدعیت میں متحدہ لندن کے قائد الطاف حسین سمیت 100 سے زائد متحدہ کارکنان پر ایف آئی آر نمبر 795/2023 زیر دفعہ 147-149-153-A-341/109 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور متحدہ لندن کے 4 کارکنوں محمد علی عرف خشکا، ساجد، جاوید اور محمد سلیم کو گرفتار کرلیا جبکہ مقدمہ میں متحدہ لندن کے جن کارکنوں کو نامزد کیا گیا ان میں مختار احمد ولد اختیار احمد، آفاق علی خان ولد محمد طارق، محمد کاشف ولد محمد اسلم، شمائل علی ولد جاوید، اکرم قریشی عرف لڈن ولد عبدالحکیم، عبدل لائق، وسیم کاچی، سنی ظہیر، عابد بلوچ، آفتاب بھائی، لیاقت اشرف، ناصر کالا، زاہد عرف TN14، شفیق، ریاض، خالد اسماعیل، ابو حسن، ساجد عرف ٹوٹو، شاکر کوڈو، دانش، شاہد چمک، رحیم بول، جاوید یادی، طاہر عرف انڈا، اکرم عرف پھکی، نوید الدین عرف نورا، آصف عرف ہلاکو، نوید مدینہ کالونی والا، فیروز ولد نقی، شریف عرف مورچہ، کامران، اوصاف، آفاق، عامر، فیضان عرف فیضی، جاوید عرف پنکچر، عامر عرف سنیارا، اسماعیل عرف تارا اور دیگر 40/50 افراد شامل ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کئے جانے کے بعد کورنگی میں متحدہ لندن کے کارکنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں