وزیراعظم عدالتی فیصلے سے پہلے گھر چلے جائیں‘ بلاول بھٹو
شیئر کریں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفے کے فیصلے میں تاخیر سے بحران کو دعوت دیں گے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی اور سیاسی جواز کھوچکے ہیں ،جبکہ استعفیٰ کے فیصلے میں تاخیر سے وہ بحران کو دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ عدالت وزیراعظم کو سزا دے وہ فوری طورپر استعفا دے کر گھر چلے جائیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 5 ججز کے بنچ میں سے 2 معزز جج نواز شریف کو مجرم قرار دے چکے ہیں اور باقی 3 ججوں نے بھی نواز شریف کو مجرم قرار دینے سے اختلاف نہیں کیا تھا، لیکن انہوں نے مزید تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے اثاثے آمدنی سے میل نہیں کھاتے ،انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال کو جمہوریت اور نظام کے لیے خطرہ قرار دینے کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں۔