نیب نے زرداری کو 2 خادم فراہم کرنے کی منظوری دیدی
ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 2 خادم (اٹینڈنٹس) فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔سابق صدر آصف زرداری نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو خط لکھ کر اٹینڈنٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر اٹینڈنٹس کی سہولت نہ دی گئی توان کی زندگی کوخطرہ ہوسکتاہے،ان کو دن رات اٹینڈ نٹ کی ضرورت ہوتی ہے، وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ آصف زرداری کے اٹینڈنٹس نہال چند دن کے اوقات میں جبکہ لیاقت علی رات کے اوقات میں ان کی ا دویات کا خیال رکھیں گے اور صحت کی نگرانی کریں گے۔یاد رہے گزشتہ روز جعلی اکاؤنٹس میں ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے زرداری کو گرفتارکیا تھا۔