میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف نے لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

نوازشریف نے لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس لندن میں طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف (آج) بدھ کو لندن روانہ ہوں گے، وفاقی کابینہ کے اراکین احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ جائیں گے جبکہ شاہد خاقان پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اور ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔مسلم لیگ (ن )کے ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد کردی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے مرکزی قیادت کو لندن پہنچے کی ہدایت جاری کی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نواز شریف، اسحاق ڈار سے مشاورت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ الیکشن اور پنجاب میں کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق بھی پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ نوازشریف نے شہباز شریف و دیگر کو طلب نہیں کیا ، مشاورت کیلئے مختلف معاملات سے ملنا چاہتے ہیں انہوںنے کہاکہ شہباز شریف و دیگر نے نوازشریف سے ملاقات کیلئے درخواست کی تھی ۔انہوںنے کہاکہ پیر کی صبح لندن پہنچا اور پورا دن نواز شریف کے ساتھ رہا ۔انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو ہٹانے پر نوازشریف کو مبارکباد دی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں