میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے تک اضافے کاخدشہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے تک اضافے کاخدشہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے تک اضافے کا امکان۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع آل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول 7 روپے جبکہ ڈیزل 9 روپے مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔آئندہ 5 روز کے دوران تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو اور پاکستانی کرنسی مارکیٹ کی صورتحال سے واضح ہو جائے گا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوتا ہے۔ معروف ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن نے کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ مذاکرات کیلئے واشنگٹن آنے سے قبل ڈالر 172 روپے کا کر کے آئیں۔ڈاکٹر اشفاق حسن کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ مزید جھٹکوں کیلئے تیار رہیں کیوںکہ آئی ایم ایف فی لیٹر پٹرول پر 30 روپے لیویز اور 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے، جس سے پٹرول کی قیمت 200 روپے تک چلی جائے گی۔ یاد رہے حکومت نے 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے12روپے تک کا ہوشربا اضافہ کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں