میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مہنگائی کی ذمہ دار ہیں،آفاق احمد

پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مہنگائی کی ذمہ دار ہیں،آفاق احمد

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین آفاق احمد نے شاہ فیصل کالونی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتیںبڑھانے اور کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کے تسلسل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں حکومت میں رہ کر ذاتی فائدے حاصل کرنے میں ِمصروف ہیں ،انہیںعوام کی مشکلات کی قطعی پروا نہیں ہے۔ چیئرمین آفاق احمد نے شاہ فیصل کالونی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے ساڑے تین سال اپنے مخالفین کو چورکہنے میں گزار دئیے باقی وقت PDMمیں شامل جماعتیںعمران خان کو مالی بحران کا ذمہ دار قرار دیکر گزار دینا چاہتی ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہنگائی کے اس بد ترین دور میںبجلی کی قیمتیںبڑھاکرعوام پر بجلی گرانابدترین ظلم اورعوام دشمنی ہے۔ آفاق احم د نے کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھاتے وقت بھی کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کا تسلسل برقرار رکھا گیاجو خطرناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے ذمہ داروں اورپالیسی ساز اداروں کو یہ بات زہن نشین کرلینی چاہیے کہ دنیا کہیں بھی کسی بھی ملک کی افواج اپنی عوام کی حمایت اور مدد کے بغیر ملک کادفاع نہیں کر سکتیں، اور حکام کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام کی ترجیح کسی بھی طرح اپنے معصوم بچوں کی بھوک مٹانارہ گیا ہو، وہ عوام اپنے بھوکے بچوں کو بلکتابے سہارا چھوڑ کرملک کا دفاع کیسے کریگی۔آفاق احمد نے کہا کہ اس سے پہلے کہ واپسی کے تمام راستے ختم ہوجائیںہمیں اپنی آنے والی نسلوںکی بقاء کیلئے مراعات یافتہ طبقے کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی ،ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے مراعات یافتہ طبقے اور اشرافیہ کا خاتمہ ناگزیرہوچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں