میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارلیمنٹ لاجز آپریشن ، جے یو آئی کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی اور رضا کاررہا

پارلیمنٹ لاجز آپریشن ، جے یو آئی کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی اور رضا کاررہا

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کے بعد گرفتار کئے گئے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے تمام رضاکاروں اور2 اراکین قومی اسمبلی کو رہا کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا، رہائی کے بعد جے یوآئی( ف) کے کارکن اور دونوں ایم این ایز تھانہ آبپارہ سے روانہ ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمعہ کو صبح ساڑھے 6بجے جاری کردہ ایک بیان میں جے یو آئی(ف) ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ قیادت کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے گرفتار ایم این ایز اور رضاکاروں کو رہا کر دیا گیا، تمام کارکنوں کو مبارکباد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)میں شامل تمام جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین وکارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی پولیس نے گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کے دوران ایم این اے جمال الدین اور مولانا صلاح الدین ایوبی سمیت 21افراد کو حراست میں لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں