میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انصارالاسلام کے جتھے لانابدمعاشی ہے ،یہ نہیں چلنے دیں گے ،شیخ رشید

انصارالاسلام کے جتھے لانابدمعاشی ہے ،یہ نہیں چلنے دیں گے ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

؎جمعیت علمائے اسلام کی انصار الاسلام فورس کی پارلیمنٹ لاجز میں سیکورٹی ریہرسل اور گشت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں کسی کو ڈنڈا بردار جتھے لانیکی اجازت نہیں ایسا کرنا بدمعاشی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں جن کی ڈیوٹی تھی ان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی پارلیمنٹ لاجزمیں ایسے ڈنڈا بردار جتھے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ 2 ایم این ایز کی آڑ میں ڈنڈا بردار جھتہ پارلیمنٹ لاجز میں گھس گیا پولیس فورس پہنچ گئی ہے ڈنڈا بردار جتھہ برداشت نہیں کیا جائے گا اپوزیشن کونظرآگیا ہے عدم اعتمادکی تحریک ناکام ہو گی اپوزیشن تحریک کی ناکامی کی وجہ سے ایسی حرکتیں کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں