میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہی قلعہ میں مہندی کی تقریب سجانے کیخلاف مقدمہ درج

شاہی قلعہ میں مہندی کی تقریب سجانے کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ میں مہندی کی تقریب سجانے پر ٹبی سٹی پولیس نے نجی کمپنی کے ایگزیکٹو ایڈمن اسجد نواز اور دیگر عملے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں کہاگیا کہ نجی کمپنی نے کارپوریٹ ڈنر کا اجازت نامہ حاصل کرکے دھوکا دہی سے یہاں مہندی کی تقریب سجا ئی۔ٹبی سٹی پولیس نے نجی کمپنی کے ایگزیکٹو ایڈمن اسجد نواز اور دیگر عملے کے خلاف یہ مقدمہ والڈ سٹی اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اسلام کے بیان پر درج کیا۔ مقدمے کے مطابق انتظامیہ نے اتھارٹی کی اجازت کی شق نمبر 12 کی خلاف ورزی کی اور شاہی قلعہ میں پرائیویٹ ڈنر کے اجازت نامے کو شادی کی تقریب میں تبدیل کرکے دیر تک فنکشن جاری رکھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل شاہی قلعہ لاہور کے شاہی باورچی خانے میں مہندی کی خبر باہر نے ہلچل مچادی تھی ،جس کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے فورٹ انچارج بلال طاہر کو معطل کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں