آئی جی نے کارروائیاں تیز کردیں‘10دن میں 500کے قریب چھاپے
شیئر کریں
وحید ملک
سندھ پولیس میں نئے آئی جی کی آمد جلد متوقع ہے کیونکہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے سندھ حکومت کو نہ چاہتے ہو ئے بھی اے ڈی خواجہ کو 12جنوری تک برداشت کرنا ہی ہے، شفافیت اور میرٹ پر کام کرنے کے دعوے کرتے ہوئے نہ تو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ تھکتے ہیں اور نہ ہی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کی زبان لڑکھڑاتی ہے،نئے سال کے پہلے دس دن کراچی پولیس نے چار سو نوے چھاپہ مار کارروائیاں کیں جس میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں سے تعلقات کے الزام میں کانسٹیبل کو برطرف کر دیا۔کراچی پولیس نے رپورٹ میں بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک 490چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔ پولیس نے 13پولیس مقابلوں میں 5ملزمان کو موت کے گھاٹ اتارا، 8دہشت گردوں کو پکڑا، 8ڈکیت اور نو قاتلوں کو دھر لیا، جبکہ 114منشیات فروشوں کو بھی کالی وردی والوں نے اٹھا لیا۔رپورٹ کے مطابق چھاپوں کے دوران 50مفرور ملزمان گرفتار ہوئے۔ دس دن میں 2بھتہ خور سمیت 549ملزمان بھی پولیس کے ہاتھ آئے، جبکہ غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے الزام میں بھی129ملزمان گرفتار ہوئے۔ تیموریہ تھانے کی حدودمیںہونے والے سلنڈر بلاسٹ کو جواز بنا کرSHOحیدری مارکیٹ پولیس اسٹیشن ذوالفقار حیدر نے اپنے تھانے کی حدودمیں قائم LPJگیس کی دکانوں کی بیٹ 500ہفتہ سے بڑھاکر 1500کردی ہے۔ SHOحیدری مارکیٹ نے Asiمراد کو ہدایت کی ہے کہ ہفتہ نہ بڑھانے والی دکانوں کوبند کروا دیا جاے واضح رہے کہ مذکورہ دکاندار ASIمراد کو پہلے ہی 500ہفتہ دے رہے ہیں اتنا ہی نہیں Asiمراد نے پنکچر، سبزی،فروٹ اورمونگ پھلی کے ٹھیلوں کی بھی بیٹ 500سے بڑھا کر 1500کر دی ہے جبکہ منشیات و دیگر جرائم کے اڈے تاحال نہ بند کرائے جاسکے۔بدنام زمانہ منشیات فروش رخسانہ بنگالی خالد بنگالی سٹے والا جورا اوڈ اور خاندانی اوڈ کا شراب کا اڈا جبکہ شیر زمان عرف شیرا کا جسم فروشی اور شراب کا اڈا سرفہرست ہیں اس کے علاوہ کئی چھوٹے بڑے اڈے اس کے علاوہ ہیں۔اینٹی کرپشن ویسٹ نے مالی خورد برد کی اطلاعات پر پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد پر چھاپہ مارا اور افسران کو تحویل میں لے کر 3سال کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ۔اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے ملحقہ ایس آر پی کے بیس ون کے اکاونٹ سیکشن پر چھاپہ مارا اور تین سال کا ریکارڈ اپنی تحویل لے لیا جب کہ اکاونٹ سیکشن کے کچھ افسران کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ویسٹ زون نے یہ چھاپہ سعید آباد پولیس سینٹر کے ایس پی آر میں مبینہ کرپشن کی اطلاعات ملنے پر مارا، تحویل میں لیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور افسران سے پوچھ گچھ کا عمل مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر کیس دائر کیا جائے گا۔واضح رہے سندھ پولیس کے آئی جی اے ڈی خواجہ اپنی نیکی نامی اور ایمانداری کے لیے شہرت رکھتے ہیں اوراپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک محکمے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔