میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائی کورٹ کا جعلی جج،نیب کا جعلی افسر اور نادرا کا جعلی ملازم قانون کے شکنجے میں آگئے

ہائی کورٹ کا جعلی جج،نیب کا جعلی افسر اور نادرا کا جعلی ملازم قانون کے شکنجے میں آگئے

منتظم
بدھ, ۱۱ جنوری ۲۰۱۷

شیئر کریں

گرفتارملزمان کے قبضے سے حساس نوعیت کی دستاویز،سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ کے لیٹر پیڈاور شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے تین جعلی سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا، ملزمان خودکو نیب کاافسر، ہائی کورٹ کا جج اور نادرا آفیسر ظاہر کرتے تھے، لانڈھی پولیس نے نادرا کے دفتر پر چھاپہ مار کر نادرا کا جعلی ملازم گرفتار کرلیا ملزم خود ایجنٹ کے طور پر کام کرکے لوگوں سے زیادہ پیسے اور جعلی شناختی کارڈ بنوایا کرتا تھا۔ ملزم عابد کے قبضے سے شہریوں کے شناختی کارڈ اور حساس نوعیت کے دستاویزات بھی ملی ہیں، پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے ملنے والے دستاویزات صرف نادرا کے افسران کے پاس ہی ہوتے ہیں، پولیس نے ملزم اور اس کی معاونت کرنے والے نادرا افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔لانڈھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم عابد نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ ایک سیاسی جماعت جماعت کے ذمہ داروں سے بھی رابطے میں ہے اور اس نے ان کے کہنے پر متعدد افراد کو شناختی کارڈز بنا کر دیئے ہیں اس ضمن میں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو شناختی کارڈز کے علاوہ پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بنانے میں مدد کی تھی ملزم کے مطابق دونوں مبینہ ٹارگٹ کلرز جنوبی افریقہ فرار ہوگئے تھے۔ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے جعلی جج کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فیض علی خود کو ہائی کورٹ کا جج ظاہر کرتا تھا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ صدر پولیس کے مطابق ملزم فیض علی کو جناح اسپتال سے گرفتار کیا گیا تھا ملزم کے قبضے سے گرفتاری کے وقت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے لیٹر پیڈ بھی برآمد ہونے ہیں، ملزم فیض علی نے گرفتاری کے وقت پولیس کو دھمکیاں بھی دی تھیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کافی عرصے سے جعلی جج بن کر سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کے دوران مزید سنسی خیز انکشافات متوقع ہیںصدر پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے برآمد ہونے والی گاڑی جیک کی گئی ہے اور وہ گاڑی سی پی ایل سی اور اے سی ایل سی سے کلیئر ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس سے جو موبائل فون ملا ہے اس میں متعدد سیاست دانوں، بیورو کریٹس، وکلا اور سینئر پولیس افسران کے نمبرز موجود ہیں جن کے حوالے سے ملزم سے تفتیش کی جائے گی۔بریگیڈ کے علاقے میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نیب کے جعلی افسر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق جعلی نیب افسر نے مختلف شہریوں سے چھ لاکھ روپے بٹورے اور ایک شہری کو نوکری کا جھانسہ دے کر دو لاکھ ستر ہزار روپے وصول کیے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں