میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی کا حصہ بن گئے

حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی کا حصہ بن گئے

جرات ڈیسک
هفته, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جے یو آئی کے سابق ترجمان حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی کا حصہ بن گئے۔ نومبر2020میں جمعیت علمائے اسلام کے معطل ہونے والے ترجمان حافط حسین احمد ایک بار پھر جے یو آئی ف کا حصہ بن گئے ہیں۔ حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین گلے شکوے دور کئے گئے اور ایک بار پھر متحد ہوکر اپنی جماعت کا کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ نومبر 2020میں اس وقت کے ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) حافظ حسین احمد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متنازع خطاب سے اختلاف کرتے ہوئے اسے ان کا ذاتی بیان قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ جس پر انہیں انہیں پارٹی ترجمانی سے معطل کر دیا گیا تھا۔ حافظ حسین احمد سمیت دیگر 4 رہنماؤں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا تاہم دسمبر2020 میں ان چاروں رہنماؤں کو پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں