میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نورِ مجسم رحمتِ عالم کی زندگی سے چند تصویریں

نورِ مجسم رحمتِ عالم کی زندگی سے چند تصویریں

منتظم
هفته, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

یومِ ولادتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
علامہ سید محمد زمان جعفری
نحمدہُ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد….
1)ماہ ربیع الاول میں عموماً اور بارہ ربیع الاول کو خصوصاً آقائے دو جہاں اکی ولادت باسعادت کی خوشی میں تمام عالم اسلام میں محافل میلاد منعقد کی جاتی ہیں۔ گھروں اور مساجد پر چراغاں کیا جاتا ہے۔ نیز مسلمانان عالم ایک دوسرے کو میلاد مصطفی علیہ السلام کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ غریبوں کو اس خوشی کے موقع پر صدقات اور تحائف کی صورت میں خصوصی طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔
2)حضور علیہ السلام کا میلاد منانا جائز و مستجب اور محبت رسول علیہ السلام کی علامت ہے۔
3)میلاد مصطفی علیہ السلام منانے کی اصل قرآن و سنت سے ثابت ہے۔
4)ذکر میلاد مصطفی علیہ السلام حکم قرآنی بھی ہے اور سنت الٰہی بھی …. ارشاد باری تعالیٰ ہے،
ترجمہ: اور انہیں اللہ کے دن یاد دلاﺅ۔ (سورة ابراہیم : آیت نمبر5)
” امام المفسرین سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کے نزدیک ’ایام اللہ، سے مراد وہ دن ہیں جن میں رب تعالیٰ کی کسی نعمت کا نزول ہوا ہو۔،، ان ایام میں سب سے بڑی نعمت کے دن سید عالم علیہ السلام کی ولادت و معراج کے دن ہیں۔ ان کی یاد قائم کرنا بھی اس آیت کے حکم میں داخل ہے۔ (تفسیرخزائن العرفان)
5) بلاشبہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت نبی کریم علیہ السلام کی ذات مبارکہ ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ” بے شک اللہ کا بڑا احسان ہوا مسلمانوں پر کہ ان میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا۔،، (آل عمران 164)
6) آقا و مولیٰ علیہ السلام تو وہ عظےم نعمت ہیں کہ جن کے ملنے پر رب تعالیٰ نے خوشیاں منانے کا حکم بھی دیا ۔ فرمایا گیا۔ ” (اے حبیب) تم فرماﺅ اللہ کے فضل اور اُس کی رحمت (کے نزول) کے سبب انہیں چاہیے کہ خوشی منائیں۔ وہ (خوشی منانا)ان سب چیزوں سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔،، (سورة یونس 58)
7)اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت سے مراد حضور علیہ السلام ہیں۔
8)سورةا حزاب آیت نمبر 47 میں آپ علیہ السلام کو ’فضل‘ اور سورة الانبیا نمبر107 میں ’رحمت‘فرمایا گیا ہے۔
9)ایک اور مقام پر قرآن پاک میں نعمت کا چرچا کرنے کا فرمایا گیا ہے۔ (سورة الضحیٰ آیت نمبر11،تفسیرکنز الایمان)
10) حدیث مبارکہ میں حضور علیہ السلام نے خود اپنے یوم ولادت کی اہمیت بیان فرمائی ہے ۔ (بخاری)
11)ابتدائے اسلام سے لے کر آج تک تمام عالم اسلام کسی نہ کسی صورت میں حضور علیہ السلام کی آمد کا تذکرہ کرتے چلے آئے ہیں۔
12) الغرض میلاد شریف منانا ،حدودِشرع میں رہ کر منانا اظہار تشکر بھی ہے اور ذکرِ خداا و رسول کا بھی سبب ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں