میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش

امریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش

جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی کا الزام لگایا گیا ہے۔

ٹامس میسی کینٹکی کے علاقے سے ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے ۔یوں پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ان کی اپنی ہی جماعت کے رکن نے پیش کی ۔ پیٹ ہیگستھ نے اہم جوابی پریس کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مواخذے میں پیٹ ہیگستھ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے نومنتخب ڈیموکریٹ رکن کانگریس نینسی لاکور بھی پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد لانے کا اعلان کر چکی ہیں۔ نینسی لاکور امریکی بحریہ کی افسر تھیں جنہیں پینتیس سال ملازمت کے بعد پیٹ ہیگستھ نے پچھلے سال اگست میں نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں