میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کا میئر ،سندھ کا وزیراعلیٰ جماعت اسلامی کا ہوگا،حافظ نعیم الرحمن

کراچی کا میئر ،سندھ کا وزیراعلیٰ جماعت اسلامی کا ہوگا،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی نے ضلع کی غربی کی تمام قومی اور صوبائی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے‘ این اے 244سے عرفان احمد‘ این اے 245سے اسحق خان‘ این اے 246سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن جبکہ صوبائی نشستوں پی ایس 116 ابولضیاء پرویز‘ پی ایس 117 پر رضوان شاہ‘ پی ایس 118سے عبدالمجید خاصخیلی، پی ایس 119سے عبدالحنان خان، پی ایس 120سے عبدالرزاق خان ، پی ایس 121سے مدثر حسین انصاری امیدوار ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس مرتبہ اہل کراچی کے لیے 2 خوشخبریاں ہیں‘ ایک کراچی کی میئر شپ بھی جماعت اسلامی کی ہوگی اور سندھ کا وزیراعلیٰ بھی جماعت اسلامی کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھرمیں جماعت اسلامی کے امیدوار میدان میں ہیں اور وڈیروں اور جاگیرداروں کو ٹف ٹائم دیں گے اللہ نے چاہا تو وزیراعلیٰ جماعت اسلامی کا ہوگا اور نہ صرف کراچی ترقی کریگا بلکہ پورے صوبے کو ترقی دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ بہاریوں نے پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں انہوں نے اس ملک کے لیے دوبار ہجرت کی ہے انہیں پہلے بھی جماعت اسلامی نے شناخت دلائی اور مستقبل میں بھی مسائل حل کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں