
دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،آرمی چیف
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس کے علاوہ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے علاوہ صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ کے دورے میں کمبائن ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشن کو قومی عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے پوری قوم ثابت قدم ہے ۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت، فوج اور سول اداروں کی کوششوں سے جنگ جیتیں گے ۔