کرکٹ میچ میںکشمیری پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں بھارت مظالم شروع کردیتا ہے،مشعال ملک
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا ہے کہ جب بھی مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں بھارت مظالم شروع کر دیتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں مشعال ملک نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، ہم ہرصورت میں پاکستان کو سپورٹ کریں گے، پراپیگنڈا بھارت کی پرانی عادت ہے، بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے پاکستان کیخلاف چلتے آرہے ہیں، جب بھی کشمیر کی بات ہو یہ پراپیگنڈے کرنا شروع کر دیتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کسی بھی شعبے میں شامل نہیں کیاجاتا، نہ پاسپورٹ جاری کئے جاتے ہیں، جب بھی انڈیا پاکستان کا میچ ہوتا ہے اس موقع پر جب بھی مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں ان پر ظلم شروع کر دیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں بھی شدید مشکلات کاسامنا ہے۔