میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناشائستہ زبان کا استعمال، الیکشن کمیشن نے فضل الرحمن ٗایاز صادق ٗپرویز خٹک کی معافی قبول کرلی

ناشائستہ زبان کا استعمال، الیکشن کمیشن نے فضل الرحمن ٗایاز صادق ٗپرویز خٹک کی معافی قبول کرلی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ناشائستہ زبان استعمال کرنے کے معاملے کو نمٹاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کی غیر مشروط معاف قبول کرلی اور انہیں آئندہ ایسے الفاظ سے گریز کرنے کی وارننگ جاری کردی جبکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی متنازعہ تقریر والا از خود نوٹس بھی خارج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماوں کو 21 جولائی کو طلب کیا تھا۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے انتخابات 2018 سے قبل انتخابی مہم کے دوران پرویز خٹک اور ایاز صادق کی جانب سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے معاملے پر سماعت کی۔دونوں رہنماؤں، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نے ای سی پی سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔
سماعت کے دوران ایاز صادق کے وکیل کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کمیشن میں ایاز صادق کا ویڈیو کلپ بھی چلا کر دکھایا جس میں انہوں نے نازیبا الفاظ پر غیر مشروط معافی مانگی تھی۔انہوں نے کہا کہ آدمی جب تقریر کر رہا ہوتا ہے تو اس کو اندازہ نہیں ہوتا ٗمیں پورے ہال کے سامنے ایاز صادق کی جانب سے آپ سے معافی چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں سے بھی معافی چاہتا ہوں جن کی اس تقریر سے دل آزاری ہوئی۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ایاز صادق ہمیں کہہ رہے تھے کہ آپ کی حیثیت ہی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ دیکھیں کہ ان کی اپنی کیا حیثیت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں