میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیراتکل سلطان خیل، خودکش حملے میں میجر سمیت 4جوان شہید

شیراتکل سلطان خیل، خودکش حملے میں میجر سمیت 4جوان شہید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

دیربالا(مانیٹرنگ/ خبر ایجنسیاں) یونین کونسل کوٹکے کے علاقے شیراتکل سلطان خیل درہ میں گذشتہ شب خودکش حملے میں پاک فوج کے میجر لیویزاہلکار سمیت چار اہلکار شہید اور چار سے چھ اہلکار زخمی ،جبکہ فورسزکی جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دوسرے کو زندہ گرفتار کرلیا گیا، خوددھماکہ علاقے میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کی موجود گی کے خلاف فورسز کی سرچ آپریشن کے دوران ہواواقعے کے بعد علاقے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بارہ بجے کے قریب سلطان خیل درہ کے علاقے شیراتکل گائوں میں میں خفیہ ایجنسی کو اطلاع ملی تھی کہ شیراتکل کے علاقے میں دہشتگرد داخل ہوئے ہیں جس کے بعد پاک آرمی کے جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف رات بارہ بجے سرچ اپریشن شروع کیا سرکاری اور سیکورٹی ذرائع کے مطابق جب فورسز کے جوان شیراتکل پہنچے تو سرچ آپریشن میں دہشتگردوں کی گرفتاری کے دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکہ کرکے اڑا یا جس سے پاک آرمی کا میجر علی سلمان جنکا تعلق ایک خفیہ ایجنسی سے تھا خود کش دھماکے میں اپنے دیگر اہلکار حولدار غلام نذیرحولدار اختر اور ایک لیوی سپاہی عبدالکریم بھی شہیدہوگئے ،جبکہ ذرائع کے مطابق دیگر چار سے چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں فورسز کے جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ ایک اور ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی تعداد دو کے بجائے تین تھے جس میں سے ایک نے چھپے ہوئے خالی مکان میں فورسز کی کاروائی سے بچنے کیلئے اڑایا جس سے مکان بھی زمین بوس ہوا تاہم تیسرے دہشتگرد کی تصدیق سرکاری ذرائع سے نہیں ہوئی دھماکے کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اور پورے علاقے کوسیل کیا سرچ آپریشن کے دوران فورسز نے مقامی ذرائع کے مطابق متعدد مشکوک افراد کو دوگاڑیوں میں سوار کرکے حراست میں لیاقریبی علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ دھماکے اور فائرنگ کی اوازیں تین کلومیٹر دور تک سنائی گئی جس سے رات کے وقت مقامی افراد میں خوف وہراس پایا گیا ۔
خودکش دھماکے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں