میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وطن عزیز کی آزادی سے قبل کے چار ہزار سچے واقعات کا مجموعہ تیار

وطن عزیز کی آزادی سے قبل کے چار ہزار سچے واقعات کا مجموعہ تیار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وطن عزیز کی آزادی سے قبل پیش آنے والے چار ہزار سے زائد خوفناک ، جذباتی مگر سچے واقعات کا مجموعہ تیار کرلیا گیا ہے جس کو پہلی بار آج(جمعرات) عوام کے لیے آن کردیا جائے گا۔انڈوایشین نیوز سروس کے مطابق پاکستان، بھارت اور امریکا کی نامور جامعات کے تعاون سے تیار کیے گئے اس زبانی تاریخی انٹرویو کا ایک حصہ 10اگست کو اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے آن لائن جاری کیا جائے گا، 1947 پارٹیشن آرکائیو ایک ایسی تنظیم ہے جس نے بھارتی اور پاکستانی شہریوں کے 4ہزار 3سو ایسے افراد کے انٹرویوز مرتب کیے ہیں جنہوں نے جذبات سے پر واقعات کا ترجمہ کیا، بائیس زبانوں میں12ممالک سے جمع کی گئی 30 ہزار سے زائدڈیجیٹل دستاویزات اور تصاویر کے ذریعے یہ سب سے بڑی اورل ہسٹری آرکائیو وجود میں آئی جس کا مقصد کم از کم ایسی دس ہزار کہانیاں جمع کرنا ہے، جو تحریک آزادی کا خود حصہ بنیں۔1947 پارٹیشن آرکائیو منصوبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر گنیتا سنگھ بھلا کے مطابق باقی مجموعہ آن لائن کرنے کے حوالے سے کافی نازک اورسنجیدہ سمجھا جا رہا ہے، لہذا اسے صرف محققین اور دوسرے دلچسپی لینے والے متعلقہ اداروں کے لیے دستیاب کیا جائے گا۔گنیتا سنگھ بھلا کا کہنا ہے کہ یہ آرکائیو دنیا کی پہلی اور پاک و ہند کی تاریخ شیئر کرنے کے لیے سب سے بڑی کوشش ہے،ہم اس کام کو عوامی ڈومین میں جاری کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہماری اس کوشش سے ہمیںاپنی بھرپور اور وسیع تاریخ دریافت کرنے کا ایک موقع ملا ہے۔اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی تاریخ دان پریا ستیہ کا کہنا ہے کہ تقسیم ہند کا مقصد کوئی اس گہرائی سے نہیں سمجھ سکتا ہم صرف ان لوگوں کی کہانیاں ان کی زبانی سن کر ہی اسے محسوس اور سمجھ سکتے ہیں جن لوگوں نے اس تقسیم کو حتمی شکل دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں