میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آٹے کے بحران کا خدشہ، ٹیکس کے نفاذ پر فلور مل بند کرنے کا اعلان

آٹے کے بحران کا خدشہ، ٹیکس کے نفاذ پر فلور مل بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا پے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو جمعرات سے ملک بھرکی فلور ملز بند کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق فلورملز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے ملک بھر کی فلورملزغیرمعینہ مدت کیلئے بندکردیں گے۔ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 10جولائی گندم کی واشنگ اور پسائی سمیت بھینس کالونیوں اور جانوروں کے چوکر کی سپلائی بند کردیں گے۔چیئرمین نے کہا کہ ٹیکس کے ظالمانہ اقدام سیکرپشن کانیادروازہ کھل جائے گا اور ایف بی آرکے ٹیکس کے نفاذ سے آٹے کی قیمت میں8 روپے فی کلواضافہ ہوجائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبل ٹیکس دینے کو تیار ہیں،حکومت طریقہ کارٹھیک کرے ، فلور ملوں کی پسپائی جب تک بند رکھیں گے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔آٹا چکی اونرز سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدرآباد نے حالیہ بجٹ میں بنیادی اشیا گندم، آٹا پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے خلاف آل پاکستان رولر فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے ملک گیر سطح پر کی جانے والی ہڑتال کی حمایت کر دی، جمعرات 11 جولائی کو تمام آٹا چکیاں احتجاجا بند رکھی جائیں گی۔یہ فیصلہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد میمن کی زیرصدارت مقامی کلب میں منعقدہ ہنگامی جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا جس میں عہدیداروں سمیت چکی مالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔صدر حاجی محمد میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ حالیہ بجٹ میں انسانوں کی بنیادی اشیا گندم آٹا پر ظالمانہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس عاد کرنے سے ایک عام آدمی کی پریشانی میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ آٹا جیسی بنیادی صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، انہوں نے حکومت سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے اور بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کرنے کا مطالبہ کیا، اجلاس نے جمعرات 11 جولائی کو آل پاکستان رولر فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر سطح پر کی جانے والی ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آٹا چکیاں بند رکھنیکا اعلان کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں