سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کردی‘ شیخ رشید
شیئر کریں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کردی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بے روزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب۔غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے،بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے۔پٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں، مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے،غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے،حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروارہی ہے،ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی،میرے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نے کم ظرفی اورذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے۔غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے۔پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے۔حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروارہی ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھااکہ ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔میرے3سیکورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نے کم ظرفی اورذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔