میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،حکام نے آنکھیں موند لیں

23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،حکام نے آنکھیں موند لیں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں دوران 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ، 9 سستی ہوئیں جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی بارے ہفتہ واررپورٹ جاری کردی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ مالی سال 2021-22 کے وفاقی بجٹ کے اثرات مہنگائی میں مسلسل اضافہ کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں بجٹ نافذ ہونے والے دن یکم جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو،ٹماٹر، انڈے ، پیاز، لہسن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، صابن، دال چنا اور، تازہ کھلا دودھ سمیت مجموعی طور پر23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اوردال مونگ، دال ماش، چکن، آٹا اوردال مسورسمیت 9 اشیا سستی ہوئی ہیں، 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات نے ہفتہ واررپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وا بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر11.51 فیصد، آلو2.04 فیصد، پیاز4.85 فیصد، لہسن 8.31 فیصد اورچینی 2.60 فیصد، انڈے 1.67 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 12.97 فیصد، دال مسور0.34 فیصد، دال مونگ 1.81 فیصد ، دال ماش 0.51 فیصد اور آٹا 0.22 فیصد سستی ہوئی۔اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں ردال مونگ ، دال ماش، چکن، آٹا اوردال مسورسمیت دیگر اشیا شامل ہیں البتہ 19 اشیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں