میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محمد حسنین نے ڈیبیو پر وکٹ لیے بغیر ہی دھاک بٹھا دی

محمد حسنین نے ڈیبیو پر وکٹ لیے بغیر ہی دھاک بٹھا دی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

پی ایس ایل کی نئی دریافت محمد حسنین نے ڈیبیو پر وکٹ لیے بغیر ہی دھاک بٹھا دی۔فاسٹ بولر محمد حسنین کا تعلق حیدرآباد سے ہے ، انھوں نے صرف 2فرسٹ کلاس میچز میں حصہ لیا جبکہ ڈومیسٹک سطح پر کوئی بھی ایک روزہ میچ کھیلے بغیر ہی ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگیا، محمد حسنین مختلف ایج لیول پر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، 2015میں انڈر 16ٹیم کے دورئہ آسٹریلیا کے موقع پر سابق کینگرو کپتان اسٹیو وا نے انھیں اور شاہین شاہ آفریدی کو ایکشن میں دیکھ کر پیشگوئی کی تھی کہ دونوں مستقبل میں انٹرنیشنل لیول پر اپنا تاثر چھوڑ سکتے ہیں۔محمد حسنین نے حالیہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اپنی صلاحیتوں سے کافی متاثر کیا جس سے ان کے قومی ٹیم تک رسائی کا فاصلہ سمٹ گیا۔ اگرچہ انھوں نے شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں اپنے ڈیبیو پر آسٹریلیا کے خلاف کوئی وکٹ نہیں لی مگر اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھانے میں ضرور کامیاب رہے ۔حسنین کی انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی ہی گیند آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ کے کان کے پاس سے گزری، ایک بائونسر فنچ کے ہیلمٹ پر پڑا، ان کی تیز رفتار بالز نے کینگروز کو سنبھل کر کھیلنے پر مجبور کردیا، محمد حسنین اگرچہ اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے مگر ان کی پرفارمنس اپنے دیگر ساتھی بولرز کے مقابلے میں کافی بہتر رہی۔عثمان خواجہ نے ان کے بارے میں کہا کہ حسنین کی پیس کافی اچھی اور وہ عمدہ بولر دکھائی دیتا ہے ، آپ کو ان جیسے بولرز کا احترام کرنا پڑتا ہے ۔واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی ورلڈ کپ کیلئے حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ایک اور تیز بولر کی تلاش میں ہیں، البتہ حسنین کے حوالے سے حتمی فیصلہ ان کی اگلے میچز میں کارکردگی کی بنیاد پرکیا جاسکتا ہے ۔ کوچنگ اسٹاف نے ان کا نام ہی راکٹ رکھ دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں