میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جج بن کر سرکاری افسران کو فون کرنیوالا شخص گرفتار

جج بن کر سرکاری افسران کو فون کرنیوالا شخص گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے کارروائی کے دوران لاہور ہائی کورٹ کا جج بن کر سرکاری افسران کو فون کرنے والا شخص گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد بدعنوانی سیل نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا جج بن کر سرکاری افسران کو فون کرنے والا شخص گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے ہائی کورٹ کا جج بن کرسرکاری افسران سے تعیناتیاں کرائیں، ملزم نے شناختی کارڈ پر جو پتہ دیا وہ بھی سابق وفاقی وزیر کے گھر کا جعلی پتہ تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں