میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی ہدایت، اضافی کرایہ وصولنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت

سندھ حکومت کی ہدایت، اضافی کرایہ وصولنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ حکومت کی ہدایات پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم کاآغاز آج(پیر) سے کیاجائے گا۔سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے عید الاضحی کے موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے آئی جی سندھ، تمام کمشنرز، ڈی آئی جیزاور ڈی سیزکو مراسلہ ارسال دیا گیاہے ۔اس ضمن میں سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہاکہ حکومت سندھ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لئے پرعزم ہے ، مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ طے شدہ کرایوں میں اضافہ کرنے اور من مانی کرنے والے ٹرانسپورٹرز اورآپریٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس مہم کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور مسافروں پر کسی بھی طرح کے غیر ضروری مالی دبائو کو روکنا ہے ۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ تمام آر ٹی آیز، ڈی آر ٹی آیزعوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔اضافی کرایہ وصولی کی شکایت پر متعلقہ حکام ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں