ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے، پی ٹی اے
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۰ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کیلئے ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔ پی ٹی اے نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔