تاجر سے 50 لاکھ بھتہ مانگنے والے3 ملزمان گرفتار
شیئر کریں
شہر قائد کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 3 بھتہ خور گرفتار کر لیے گئے ہیں۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیئے گئے ملزمان نے تاجر کے بیٹے کو 50 لاکھ روپے کی بھتے کی پرچی دی تھی۔پولیس حکام کے مطابق بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے متاثرہ شخص کے گھر پر فائرنگ کر کے اسے ڈرایا تھا۔ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، نقدی اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے، ملزمان چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔لیاقت آباد کے علاقے میں 3 ملزمان نے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جب کہ ملزمان جاتے ہوئے فائرنگ بھی کرتے ہوئے گئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر 3 ملزمان سلیمان عرف مکھن، وسیم اور نوید کو گرفتار کرکے 3 ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیں، پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔