میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرانس جینڈر عائشہ مغل کا 2020 میں دنیا کی 28 کامیاب ترین خواجہ سراؤں میں شمار

ٹرانس جینڈر عائشہ مغل کا 2020 میں دنیا کی 28 کامیاب ترین خواجہ سراؤں میں شمار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزارت انسانی حقوق کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی ٹرانس جینڈر عائشہ مغل کا 2020 میں دنیا کی 28 کامیاب ترین خواجہ سراؤں میں شمارکیا گیا ۔ترجمان کے مطابق وزارت انسانی حقوق کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی ٹرانس جینڈر عا ئشہ مغل کا شمار بین الاقوامی میگزین پنک کی طرف سے جاری کی گئی لسٹ 2020 میں دنیا کی 28 کامیاب ٹرانس جینڈر میں کیا گیا ہے ۔عائشہ مغل نے 2019 میں سرکاری وفد کے طور پر پاکستان کی یواین کنونشن ان آل کائنڈ آف ڈسکریمینیشن آگینسٹ وومن منعقدہ جینیوا میں نمائندگی کی تھی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اپنی ٹویٹ کے زریعے عائشہ مغل کو ملک کے لئے سرمایہ قرار دیا اور انکی محنت اور کام کو سراہا۔سیکرٹری انسانی حقوق ربیعہ جویری آغا نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عائشہ مغل جیسے ٹریل بلیزر ہمیں ہر طبقے کی سماجی شمولیت کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں