میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسکہ ضمنی الیکشن ،پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ڈسکہ ضمنی الیکشن ،پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کریں گے ۔ قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈسکہ الیکشن سے متعلق وعدے پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ 18 فروری کو بھی پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی امیدوار کو ووٹ دیئے کل بھی دیں گے ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کے باوجود ہم اپنے اعلان پر قائم ہیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی دنگل ہفتہ کو سجنے جا رہا ہے جس میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے نوشین افتخار جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی اسجد ملہی میدان میں ہیں اور دونوں امیدواروں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں